+(00) 123-345-11

رسول آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم نے خود دعا مانگی تھی کہ اے اللہ تو میرا مددگار بھیج دے۔ مدد نہیں مانگی تھی، مددگار مانگا تھا، تو خانہ کعبہ کی دیوار شق ہوئی تھی اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ خانہ کعبہ میں پیدا ہوئے اسی لیے ہم حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے مدد مانگتے ہیں اور یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا ہے اس قصہ کی کیا حقیقت ہے؟

سوال میں ذکر کردہ قصہ بے اصل ہے جس کا کتب حدیث و سیرت سے کوئی ثبوت نہں ملتا، اور تاریخی اعتبار سے بھی یہ قصہ جعلی معلوم ہوتا ہے، کیونکہ ابتدائے زمانہ نبوت میں جبکہ مسلمانوں پر کافروں کی طرف سے مصائب اور مشکلات کے پہاڑ توڑ دئیے گئے اور مسلمانوں کو کافروں کی طرف سے سخت پریشانیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس کسمپرسی کے عالم میں جبکہ مدد اور تعاون کی اشد ضرورت تھی، حضرت علی رضی اللہ عنہ اپنے بچپن کے ایام سے گذر رہے تھے چنانچہ بچوں میں سب سے پہلے حضرت علی رضی اللہ عنہ اسلام لائے اس وقت ان کی عمر نو یا دس سال یا اس سے بھی کم تھی۔ (دیکھئے کشف القناع للعینیؒ ص : ۲۱۵ و طبقات ابن سعد ۳:۲۱)