+(00) 123-345-11



(۱) کیا شب برأت اور شب قدر دو جدا جدا راتیں ہیں؟

(۲) مقام محموداً سے کیا مراد ہے؟

(۱) شب براء ت اور شب قدر دو الگ الگ راتیں ہیں۔ شب برا ء ت شعبان المعظم کی پندرہ تاریخ کو جبکہ شب قدر راحج قول کے مطابق رمضان المبارک میں آتی ہے۔

(۲) ’’مقام محمود‘‘ سے مراد ’’مقام شفاعت‘‘ ہے۔ روز محشر جب اولین و آخرین حساب و کتاب شروع ہونے کے سلسلہ میں پریشان ہوں گے۔ تو اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت سے حساب و کتاب شروع فرمائیں گے۔ یہ تمام انسانوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا مقام ہے تاہم اس کا ظہور قیامت کے دن ہوگا۔

لما فی ’’تفسیر المدارک‘‘:

(قولہ تعالٰی) ’’انا انزلناہ فی لیلۃ مبارکۃ‘‘ ای لیلۃ القدر اولیلۃ النصف من شعبان ولیلۃ القدر فی اکثر الاقاویل فی شھر رمضان۔ (۲/ ۵۳۴)

وفیہ ’’ایضا‘‘:

قولہ (مقاما محموداً) وھو مقام الشفاعۃ عند المجھور ویدل علیہ الاخبار، (۱/۷۲۱)