+(00) 123-345-11

ایسے کفار جو مسلمانوں کے خلاف لڑرہے ہوں کیا ان کو سامان کی ترسیل کا کام جائز ہے؟

جو اشیاء براہ راست مسلمانوں کے خلاف جنگ میں استعمال ہوتی ہیں یا جنگ لڑنے میں کافروں کی تقویت کا سبب بنتی ہیں ایسی اشیاء محارب کفار کو فروخت کرنا یا ان کی ترسیل جائز نہیں اور جو اشیاء براہ راست مسلمانوں کے خلاف استعمال نہیںہوتیں مثلا کھانے کی اشیاء اور دیگر ضروریاتِ زندگی کا سامان وغیرہ ان کی فروخت اور ترسیل کی عام حالات میں گنجائش ہے۔ لیکن جو کافر مسلمانوں سے جنگ کر رہے ہوں ایسے مد مقابل کفار کے لیے کسی بھی قسم کے کھانے پینے کے سامان اور دیگر ضروریات کی ترسیل کا انتظام کرنا ناپسندیدہ عمل اور غیرتِ ایمانی کے خلاف ہے، اس لیے مسلمانوں سے لڑنے والے لوگوں سے کسی قسم کا تعاون نہیں کرنا چاہیے۔

ولم نبع منھم مافیہ تقویتھم علی الحرب کحدید وعبید وخیل ولا نحملہ الیھم ولو بعدصلح لانہ علیہ الصلوٰۃ والسلام نھی عن ذلک وامر بالمیرۃ وھی الطعام والقماش فجاز استحساناً وفی الشامیہ ھذا اذا لم یکن بالمسلمین حاجز الی الطعام فلواحتاجوہ لم یجز الخ ( شامیہ ص ۱۳۴ : ج۴)