+(00) 123-345-11

کیا ہنڈی کے ذریعے پیسے بھیجنا جائز ہے؟

ہنڈی کے ذریعہ رقم بھیجنا درج ذیل شرائط کے ساتھ جائز ہے۔

(۱) دونوں کرنسیوں کا تبادلہ اس وقت کے بازاری نرخ پر ہو۔ (۲) احدالبدلین پر مجلس میں قبضہ کر لیا جائے یعنی ہنڈی والا شخص رقم سودے کی مجلس میں وصول کر لے تاکہ دین کی دین سے بیع کرنا لازم نہ آئے۔ (۳) ہنڈی کے ذریعے رقم بھیجنا قانوناً منع نہ ہو بصورت دیگر قانون کی خلاف ورزی کا گناہ ہوگا۔

(اسلام اور جدید معاشی مسائل ۴/۱۵۷)