+(00) 123-345-11

کیا بچوں کے ہاتھ چیز بیچنا بیع فاسد ہے اگر ہے تو ہم جو اپنے بچوں سے روزہ مرہ کی چیزیں منگواتے ہیں تو کیا دکاندار کو نہیں بیچنی چاہیے اور اگر بچہ خود اپنے لیے کچھ خریدتا ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟

ایسا بچہ جو سمجھدار ہو اس کا خرید و فروخت کرنا شرعاً درست ہے بالغ ہونا شرط نہیں۔

فلا ینعقد بیع مجنون وصبی لایعقل ......... ولا یشترط فیہ البلوغ والحریۃ الخ۔ (شامی ص ۵۰۴ ج ۴)