+(00) 123-345-11

میں نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر کسی سے ایک بات کی تھی وہ میں پوری نہ کر سکا اس کا ہدیہ یا کفارہ کیا ہوگا۔

صرف قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر کوئی بات کہنے سے قسم منعقد نہیں ہوتی البتہ اگر قرآن پر ہاتھ رکھ کر یا بغیر ہاتھ رکھے قرآن کی قسم کھائی تو اس سے قسم منعقد ہو جائے گی۔ اگر آپ نے قسم بھی اٹھائی تھی تو اس کو توڑنے پر کفارہ ہو گا وگرنہ کفارہ نہیں ہوگا۔ البتہ اس صورت میں وعدہ خلافی کرنے کا گناہ ہوگا۔

قسم کا کفارہ دس مسکینوں کو دونوں وقت پیٹ بھر کر کھانا کھلانا ہے، یا اس کی قیمت دینا، یا ایک ہی مسکین کو دس دن تک دو وقت کا کھانا کھلانا یا اس کی قیمت دینا ہے اور اگر وہ آدمی اتنا تنگدست ہے کہ مالی کفارہ دینے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا ہو تو اس پر تین دن مسلسل روزے رکھنا لازم ہوگا۔

’’وکفارتہ اطعام عشرۃ مساکین (درمختار) ای تحقیقاً اوتقدیر احتی لواعطی مسکینا واحدا فی عشرۃ ایام کل یوم نصف صاع تجوز الخ ۔

(ردالمختار کتاب الایمان ۲/۸۴)