+(00) 123-345-11

اگر مچھلی پانی میں اپنی موت مر جائے تو کیا ا س کا کھانا حلال ہے یا نہیں؟

ایسی مچھلی جو کسی خارجی سبب( مثلاً پانی خشک ہو جائے وغیرہ) کی وجہ سے پانی میں مر جائے اس کو کھانا جائز ہے اور جو خود بخود اپنی طبعی موت مر جائے تو اس کو کھانا جائز نہیں ہے طبعی موت سے مرنے کی علامت یہ ہے کہ مچھلی عموماً پانی پر الٹی تیر رہی ہوتی ہے۔

وفی ’’الحدیث‘‘

عن جابر بن عبداللہ قال رسول اللہ ﷺ ما القی البحر اوجزر عنہ فکلوہ وما مات فیہ فطفأ فلا تاکلوہ (ابن ماجہ:۲۳۷؟؟؟)

لما فی ’’الشامیۃ‘‘ (۵/۲۶۸)

الاصل فی اباحۃ السمک ان مامات بآفۃ یوکل ومامات بغیر افۃ لایؤکل

وفیہ ’’ایضا‘‘ (۵/۲۱۶)

ولا یحل حیوان مائی الا السمک وغیر الطافی علی وجہ الماء الذی مات حتف انفہ وھو ما بطنہ من فوق الخ