+(00) 123-345-11

کمیشن ایجنٹ کا کام کیسا ہے جس میں لوگ اپنی محنت کے عوض پیسے وصول کرتے ہیں۔ کچھ لوگ پراپرٹی بیچنے میں دونوں طرف سے کمیشن وصول کرتے ہیں شریعت اس بارہ میں کیا کہتی ہے؟

کمیشن ایجنٹ اگر محض خریدار اور فروخت کنندہ کی ملاقات کروائے اور سودا کروانے کی کوشش کرے اور اس کے بعد سودا خریدار اور فروخت کنندہ خود کریں تو اس صورت میں عرف کے مطابق ایجنٹ دونوں طرف سے طے شدہ کمیشن لے سکتا ہے لیکن ایجنٹ کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ فریقین سے کسی قسم کی غلط بیانی نہ کرے اور ان کو دھوکہ میں نہ رکھے۔ دونوں سے علیحدہ بات چیت کر کے ایک سے زائد رقم لے کر دوسرے کو کم دینا حرام ہے اس سے احتراز لازم ہے اور اگر ایجنٹ نے خریدار یا فروخت کنندہ کی طرف سے خود سودا کیا تو اس صورت میں یہ خریدار یا فروخت کنندہ کا وکیل ہو گا جس کی طرف سے اس نے سودا کیا ہے کمیشن صرف اسی سے لے سکتا ہے دوسرے شخص سے لینا درست نہیں ہے۔

اما الدلال فان باع العین بنفسہ باذن ربھا فاجرتہ علی البائع وان سعی بینھما وباع المالک بنفسہ یعتبر العرف۔ (شامی صفحہ ۴/۴۶)