+(00) 123-345-11

عورت اگر اونچی آواز سے نماز پڑھے تو کیااس کی نماز نہیں ہوتی۔

عورت نماز میں اپنی آواز پست رکھے اونچی آواز سے نماز پڑھنا درست نہیں البتہ اگر اکیلے نماز پڑھتے ہوئے آواز بلند کر لی تو اس سے نماز فاسد نہیں ہوگی۔

والمنفرد لایجب علیہ السھو بالجھر والاخفاء لانھما من خصائص الجماعۃ

(ہندیۃ ص ۱۴۲)

بعض فقہاء نے عورت کی آواز میں پردہ ہونے کی وجہ سے فساد کا قول ذکر کیا ہے لیکن راحج قول کے مطابق چونکہ عورت کی آواز میں اصلاً پردہ نہیں بلکہ فتنہ کی وجہ سے اس کا ظاہر کرنا منع ہے لہٰذا نماز میں آواز بلند کرنے سے نماز فاسد نہیں ہوگی لیکن عورت کے لیے نماز میں بلند آواز سے تلاوت کرنا بھی جائز نہیں ہے۔

وفی الدر خلاالوجہ والکفین والقد مین وصوتھا علی الراحج الخ (شامیہ ص ۲۹۸، ج ۱)