+(00) 123-345-11

میرا گھر سرگودھا میں ہے اور میرے بیوی بچے بھی سرگودھا میں ہی ہیں اور میں اسلام آباد میں ملازمت کرتا ہوں اور میں کبھی بھی 15دن کی نیت سے اسلام آباد نہیں گیا اور نہ ہی ارادہ ہے، میں 5دن اسلام آباد میںرہتا ہوں اور 2دن گھر گزارتاہوں تو کیا میں جب اسلام آباد میں ہوتا ہوں تو وہاں نماز قصر پڑھوں گا یا پوری پڑھوں گا۔

سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق چونکہ اسلام آباد میں آپ پندرہ دن کی نیت سے کبھی نہیں ٹھہرے اس لئے اسلام آباد میں قیام کے دوران آپ کے لئے قصر نماز ہی پڑھنا ضروری ہے۔

لما فی ’’الھندیۃ‘‘ : (۱؍۱۵۴)

لا یزال علی حکم السفر حتی ینوی الاقامۃ فی بلدۃ او قریۃ خمسۃ عشر یوما او اکثر