+(00) 123-345-11

میں میاں چنوں کا ہوں اور آج کل لاہو ر میں رہائش پذیر ہوں جبکہ نوکری مانگا منڈی 37کلو میٹر ملتان روڈ پر کرتا ہوں میں روزانہ مانگا منڈی آتا جاتا ہوں مگر بعض اوقات کام کی زیادتی کی وجہ سے دو یا تین دن مسلسل مانگا منڈی میں ہی رہنا پڑتا ہے اب کیا مجھے مانگا منڈی کا سفر کرنے کی صورت میں قصر کرنا ہوگی؟

وہ شخص جو کسی علاقے میں عارضی طور پر پندرہ یا اس سے زائد دن کیلئے رہائش پذیر ہو اس کے لیے وہاں سے سفر شرعی سے کم مسافت کی جگہ پر جانے کی صورت میں مکمل نماز ادا کرنا ضروری ہوتا ہے لہٰذا آپ کیلئے لاہور میں جہاں آپ رہائش پذیر ہیں اور لاہور سے مانگا منڈی تک سفر کرنے کی صورت میں دونوں جگہوں پر مکمل نماز ادا کرنا ضروری ہے۔

لما فی ’’الشامیۃ‘‘ : ۔ (۱/۵۸۶)

الوطن الاصلی یبطل بمثلہ و وطن الاقامۃ بمثلہ وبالوطن الاصلی و بانشاء السفر خراسانی قدم بغداد لیقم بھا نصف شھر و مکی قدم الکوفۃ کذالک ثم خرج کل منھا الی قصرا بن ھبیرہ فانھما یتمان فی طریق القصر لان من بغداد الی الکوفۃ اربعۃ ایام والقصر متوسط بینھا۔