+(00) 123-345-11

عرفات میں امام ظہر اور عصر قصر پڑھائے گا توہمارے لیے کیا حکم ہے؟

اگر مقیم امام قصر پڑھائے (جیسا کہ وہاں مقیم امام بعض اوقات قصر پڑھاتا ہے) تو اس کے پیچھے نماز ادا کرنا درست نہیں اور بہت زیادہ رش ہونے کی وجہ سے امام کے مقیم یا مسافر ہونے کا پتہ چلانا بھی دشوار ہے تو بہتر یہی ہے کہ عرفات میں ظہر و عصر اپنے اپنے وقت میں اور مزدلفہ میں مغرب و عشاء از خود باجماعت ادا کر لے ہاں اگر معلوم ہو جائے کہ مقیم امام قصر نہیں پڑھارہا بلکہ وہ مسافر ہی ہے پھر قصر پڑھا رہا ہے تو اس کے پیچھے نماز ادا کرنا درست ہے۔