+(00) 123-345-11

اگر آدمی نے فرض نماز پڑھنی شروع کی جب وہ آدمی چوتھی رکعت پر پہنچا تو وہ بیٹھنا بھول گیا کیا اس صورت میں وہ آدمی اگلی دو ملا لے یا نہیں اگر اس نے اگلی دو ملا لی تو پھر اس نے سجدہ سہو کر لیا کیا اس صورت میں اس کے پہلے چار فرض ہوں گے یا نہیں؟

اگر کوئی شخص چار رکعت والی فرض نماز میں چوتھی رکعت کا قعدہ بھول کر کھڑا ہو گیا تو پانچویں رکعت کا سجدہ کرنے سے پہلے وہ واپس بیٹھ سکتا ہے اگر پانچویں رکعت کا سجدہ کرنے سے پہلے بیٹھ گیا تو سجدہ سہو کرنے سے اس کی نماز صحیح ہو جائے گی۔

اور اگر پانچویں رکعت کا سجدہ کر لیا تو اس کی یہ نماز فرض کی بجائے نفل بن گئی اب اگر چاہے توچھٹی رکعت بھی ساتھ ملالے اور بغیرسجدہ سہو کئے سلام پھیر دے اور یہ چھ رکعتیں نفل کی ہوں گی۔

فی الدر المختار:

(ولو سھا عن القعود الاخیر) … (عاد) … (مالم یقید ھا بسجدۃ) … (وان قیدھا) … (تحول فرضہ نفلابرقعہ) … (وضم سادسۃ) … (ان شائ) … (ولا یسجد للسھو علی الاصح) (ج۲ : ص ۸۵، ۸۶، ۸۷) وکذا فی مراقی الفلاح ص۳۸۱،۳۸۲)