+(00) 123-345-11

کیا تہجد کی نماز کیلئے سونا ضروری ہے؟

نصف رات کو اٹھ کر تہجد کی نماز پڑھنا افضل اور زیادہ ثواب کا باعث ہے البتہ اگر آپ پوری رات نہیں سوتے تو عشاء کی نماز کی ادائیگی کے بعد رات کے کسی وقت میں تہجد ادا کر سکتے ہیں۔ تہجد کے لیے سونا لازم نہیں۔

وروی الطبرانی مرفوعاً لابد من صلاۃ بلیل ولوحلب شاۃٍ وما کان بعد صلوٰۃ العشاء فھو من اللیل وھذا یفید ان ھذہ السنہ تحصل بالتنفل بعد صلوٰۃ العشاء قبل النوم … وذکر القاضی حسین من الشافعیۃ انہ فی الاصطلاح التطوع بعد النوم واید فی معجم الطبرانی من حدیث الحجاج بن عمرو رضی اللہ عنہ قال یحسب احد کم اذا قام من اللیل یصلی حتی یصبح انہ قد تہجد انما التہجد المرء یصلی الصلوٰۃ بعد رقدۃ … لکن الظاھر رجحان حدیث الطبرانی الاول لانہ تشریع قولی من الشارع صلی اللہ علیہ وسلم بخلاف ہذا الخ۔ (شامیہ ص ۵۰۶، ج ۱)