+(00) 123-345-11

اوابین کی کل کتنی رکعات ہیں؟

اوابین کی کم از کم تعداد چھ اور زیادہ سے زیادہ بیس رکعات ہیں اور مغرب کی دو سنتیں اوابین میں شامل ہیں لہٰذا دو رکعت کے علاوہ چار رکعت پڑ ھنے سے اوابین کی کم از کم تعداد پوری ہو جاتی ہے۔

(۱) عن ابی ہریرہؓ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من صلی بعد المغرب ست رکعات لم یتکلم فیما بینھن بسوء عدلن لہ بعبادۃ ثنتی عشرۃ سنۃ (رواہ الترمذی ۱/۹۰)

(۲) قال العلامہ علی القاریؒ المفہوم ان الرکعتین الراتبتین داخلتان فی الست وکذافی العشرین المذکورۃ فی الحدیث الآتی، قالہ الطیبی (مرقاۃ ۳/۱۱۴)

(۳) (کذافی ردالمحتار ۱/۶۳۱) (ماخذہ: احسن الفتاویٰ ۳/۴۶۶)