+(00) 123-345-11

امام صاحب کیلئے مفرد الفاظ کے ساتھ دعا مانگنا کیسا ہے؟ بعض لوگ مفرد الفاظ کے ساتھ دُعاء کرنے سے امام صاحب کو روکتے ہیں۔

نمازکے بعد ہر آدمی کو انفرادی دعا کرنے کا اختیار ہے خواہ امام ہویا مقتدی ، اجتماعی دعا کرنا ضروری نہیں لہذا نماز کے بعد امام صاحب کا انفرادی دعا کرنا جائز ہے ان کو اس سے روکا نہیں جا سکتا اور متعدد احادیث میں آپ ا سے نماز کے بعد مفرد کے صیغوں کے ساتھ دعا کرنا منقول ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ رب اجعلنی الخ اور اللّٰھم اغفرلی الخ وغیرہ دعائیں انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی ہیںاور ان میں صیغہ کے مفرد ہونے سے ان کے اجتماعی ہونے میں کوئی فرق نہیں آتا کیونکہ ان میں جماعت کی نیت بھی کی جا سکتی ہے (مأخذ احکام دعاء ص۵۸) بہرحال امام صاحب کیلئے نماز کے بعد رب اجعلنی الخ سے دعا کرنا جائز اور درست ہے ان کو اس سے روکنا درست نہیں ۔

عن انس رضی اللہ عنہ قال ما صلیٰ بنا رسول اللہ ﷺ صلاۃ مکتوبۃ الا اقبل علینا بوجھہ فقال اللھم انی اعوذبک من کل عمل یخزینی واعوذبک من کل صاحب یردینی و اعوذبک من کل عمل یلھینی و اعوذبک من کل فقر ینسینی واعوذبک من کل غنی یطغینی (عمل الیوم واللیلۃ لابن سنی / ۳۳) وعن ام سلمۃ رضی اللہ عنھا قالت کان النبی ﷺ یقول بعد صلاۃ الفجراللھم انی اسئلک رزقا طیبا وعلماً نافعاً و عملا متقبلا (اخرجہ الطبرانی فی الصغیر قال فی مجمع الزوائد ورجالہ نقات) … وعن صھیب رضی اللہ عنہ ان رسول اللہ ﷺ کان یحرک شفتیہ بعد صلاہ الفجر بشی ء فقلت یا رسول اللہ ما ھذا الذی تقول قال اللھم بک احاول وبک اصاول وبک اقاتل (اخرجہ ابن سنی) (نزل الابرار بالعلم المأثور من الادعیۃ والاذکار: ص: ۱۰۲ وکتاب الاذکار للنووی/ ص ۷۰ ۔۷۱) عن عبادۃ بن الصامت رضی اللہ قال کان رسول اللہ ﷺ یدعو بھذہ الدعوات کلما سلم اللھم لا تخزنی یوم القیمۃ ولا تخزنی یوم البأس فان من تخزہ یوم البأس فقد اخزیتہ (عمل الیوم واللیۃ لابن سنی / ص:۳۵) وروی ابن سنی ایضاعن ابی امامۃ رضی اللہ عنہ ماد نوت من رسول اللہ ﷺ فی دبر صلاۃ مکتوبۃ ولا تطوع الاسمعتہ یقول اللھم اغفرلی ذنوبی وخطایای کلھا اللھم انعشنی واجبرنی واھدنی لصالح الاعمال والاخلاق انہ لا یھدی لصالحھا ولا یصرف سیئھا الا انت (امداد الفتاویٰ/ ۱:۵۶۳، عمل الیوم واللیلۃ لابن سنی ص:۳۲) عن البراء رضی اللہ عنہ قال کنا اذا صلینا خلف رسول اللہ ﷺ احببنا ان نکون عن یمینہ یقبل علینا بوجھہ قال فسمعتہ یقول رب قنی عذابک یوم تبعث او تجمع عبادک(الصحیح لمسلم/۱:۲۴۷) فی الحصن الحصین: وان لا یخص نفسہ بالدعاء ان کان اماما (ص: ۲۴) قال علی القاری فینبغی ان یحمل حدیث ثوبان بان لایخص الامام نفسہ بالدعاء علی ان المراد بالتخصیص قصد حصول اثر الدعاء لنفسہ دون غیرہ ولو کان بصیغۃ الافراد فیرجع الی معنی ما سیأتی من قولہ وان لا یتحجر فتدبر (الحرز الثمین/۱:۹۴)