+(00) 123-345-11

چند روز قبل ہم میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد میری بیوی نے خلع نامہ لکھوا لیا مجھے اس کا علم نہ تھا بلکہ مجھے رشتہ داروں سے اس کا پتہ چلا۔ بعد میں بیوی کو احساس ہو گیا تو اب ہم دوبارہ اکٹھا رہنا چاہتے ہیں تو اب ہمارے لئے کیا حکم ہے۔

خلع کے لئے میاں بیوی دونوں کی رضامندی ضروری ہے یک طرفہ خلع شرعا معتبر نہیں ہے لہٰذا صورت مسئولہ میں اگر محض گھریلو ناچاقی کی وجہ سے بیوی نے خاوند کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع لکھوایا ہے یا لیا ہے تو شرعا یہ معتبر نہیں ہے۔ اور آپ کے لئے حسب سابق میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی گزارنا جائز ہے۔

لما فی ’’المبسوط للسرخسی‘‘؛

فیحتمل الفسخ بالتراضی وذلک بالخلع الخ (۶؍۱۷۱)

وفی ’’تبیین الحقائق‘‘:

لا ولایۃ لاحدھما فی الزام صاحبہ بدون رضا ہ (۲؍۲۷۱)