+(00) 123-345-11

خلع کی وجہ سے میاں بیوی میں جدائی ہوئی تو کیا اس کا حکم طلاق بائنہ والا ہے اگر طلاق بائن والا ہے تو پھر میاں بیوی اگر دوبارہ نکاح کرنا چاہیں تو کیا بغیر حلالہ کے نکاح جائز ہے۔ اگر اس کا حکم طلاق بائن کا نہیں تو پھر اگر وہ دونوں ازدواجی تعلق قائم کرنا چاہیں تو ان کو کیا کرنا چاہئیے۔

خلع اگر شرعی طریقہ سے ہو تو اس صورت میں اس کی حیثیت طلاق بائن کی ہے لہٰذا خلع کے علاوہ اس سے پہلے یا بعد اگر کبھی طلاق نہیں دی تو اس صورت میں دوبارہ نکاح کرکے میاں بیوی کی حیثیت سے رہ سکتے ہیں اور آئندہ کے لیے دو طلاقوں کا حق باقی رہے گا۔

وحکمہ ان الواقع بہ ولو بلا مال وبالطلاق الصریح علی مال طلاق بائن الخ۔

(شامیہ ص ۶۰۸، ج ۲)