+(00) 123-345-11

مدنی مسجد جو شیخوپورہ شہر کے مضافات کی آبادی کی اختتامی حدود میں واقع ہے، مذکورہ آبادی شیخوپورہ روڈ پر سڑک کی جنوبی جانب ہے جبکہ سڑک کی شمالی جانب ہائوسنگ کالونی کی آبادی ہے جو مغربی جانب سے شیخوپورہ شہر سے متصل ہے نیز مذکورہ آبادی شمال مغربی جانب سے بھی شیخوپورہ سے اتصال رکھتی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر مذکوہ مسجد میں نمازِ جمعہ کا قیام جائز ہے یا نہیں؟



جواب :سوال میں ذکر کردہ تفصیل اور مذکورہ مقام کا معائنہ کرنے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ آبادی کا شہر سے اتصال واضح ہے اور مذکورہ آبادی شیخوپورہ شہر کے مضافات کی آبادی ہے لہٰذا اس آبادی کی مسجد واقع تبلیغی مرکز شیخوپورہ میں نمازِ جمعہ کا قیام جائز ہے۔

(اوفناؤہ) بکسر الفاء (وھوما) حولہ (اتصل بہ) اولا کماحررہ ابن الکمال وغیرہ (لاجل مصالحہ) کدفن الموتی ورکض الخیل والمختار للفتوی تقدیرہ بفرسخ ذکرہ الولوالجی۔ (درمختار ۱/۵۹۱)