+(00) 123-345-11

اکثرممبران کے گھر مسجد کے قریب ہیں اس کے باوجود وہ مسجد میں آکر نماز باجماعت ادا نہیںکرتے اس کی شرعی حیثیت واضح کریں۔

جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنا راجح قول کے مطابق سنتِ مؤکدہ قریب بہ واجب ہے لہذا بلا عذر شرعی مسجد میں نہ جانے کی عادت بنا لینا سخت گناہ ہے۔

الجماعۃ سنۃ مؤکدۃ کذا فی المتون والخلاصۃ والمحیط ومحیط السرخسی، وفی الغایۃ قال عامۃ مشائخنا انھا واجبۃ (عالمگیریۃ/ ۱:۸۲) وذکر القدوری یجمع باھلہ احیانا ھل ینال ثواب الجماعۃ فقال لا ویکون بدعۃ ومکروھا بلا عذر (مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوۃ المصابیح /۳: ۱۴۵)