+(00) 123-345-11

اور اگلی صف میں سے کسی کو کھینچ کر پیچھے کھڑا کرنا

نماز باجماعت کی صف میں کوئی شخص بعد میں آئے اور اگلی صف مکمل نہ ہو تو کیا وہ تنہا اکیلا کھڑا ہو سکتا ہے اور اسی طرح وہ اگلی صف میں کسی کو کھینچ کر اپنے ساتھ کھڑا کرے یا نہ؟

اگلی صف میں جگہ ہونے کے باوجود دوسری صف میں کھڑا ہونا مکروہ ہے۔

اگر کوئی شخص بعد میں آئے اور اگلی صف میں جگہ نہ ہو تو رکوع تک اس کو دوسرے شخص کے آنے کا انتظار کرنا چاہیے اگر کوئی نہ آئے تو اس صورت میں اگرچہ اگلی صف میں سے کسی کو کھینچ لینا بہتر ہے۔ تاہم موجودہ زمانہ میں دین کے احکام سے ناواقفیت زیادہ ہے اور ایسا کرنے میں خطرہ ہے کہ وہ شخص اپنی نماز خراب کر لے اس لیے بعد میں آنے والا شخص تنہا کھڑا ہو جائے اور کسی کو نہ کھینچے۔

لما فی ’’حاشیہ الطحطاوی‘‘:

والا صح انہ ینتظر الی الرکوع والقیام وحدہ… اولی فی زماننا لعلۃ الجھل الخ۔