+(00) 123-345-11

میں تھائی لینڈ میں رہتا ہوں یہاں فجر کی دوسری رکعت کے رکوع کے بعد لوگ دُعاء پڑھتے ہیں اور پھر سجدہ کرتے ہیں کیا یہ صحیح ہے؟

فقہ حنفی میں عام حالات میں فجر کی نماز میں رکوع کے بعد قنوت پڑھنا سنت نہیں ہے ہاں کسی مصیبت کے وقت فجر میں قنوت نازلہ پڑھنا جائز ہے۔ حنفی مسلک سے تعلق رکھنے والے کے لئے حکم یہ ہے کہ اگر کسی دوسرے مسلک کا امام فجر میں رکوع کے بعد قنوت پڑھے تو یہ خاموش کھڑا رہے اور بقیہ ارکان امام کی اتباع میں مکمل کرنے کے بعد سلام پھیرے۔

ویاتی الماموم بقنوت الوتر لا بفجرلانہ منسوخ بل یقف ساکتا علی الاظھر مرسلا یدیہ الخ۔ (شامی ص ۴۹۵ : ج ۱)