+(00) 123-345-11

ہماری مسجد جس کا تعلق مسلک احناف سے ہے لیکن اس کے اندر عصر کی اذان حنفی جنتری میں عصر کا وقت شروع ہونے سے تقریباً دس منٹ پہلے ہی دے دی جاتی ہے کیا یہ اذان ہو جاتی ہے یا نہیں؟

وقت سے پہلے اذان دینا درست نہیں اس کا اعادہ ضروری ہے۔ لما فی ’’الھندیہ‘‘: (۱/۱۶۵) تقدیم الاذان علی الوقت فی غیر الصبح لایجوز اتفاقاً وکذافی الصبح عند ابی حنفیۃ و محمدؒ وان قدم یعاد فی الوقت۔