+(00) 123-345-11

اگر اذان میں کوئی کلمہ رہ جائے تو کیا اذان دوبارہ دینا ہوگی؟

اگر اذان کے درمیان ہی یاد آجائے تو جو کلمہ چھوٹ گیا ہے وہاں سے آخر تک کے کلمات کہہ کر اذان پوری کرے اور اگر اذان پوری کرنے کے بعد یاد آئے تو غلطی درست کر کے اس کے بعد کے کلمات کا اعادہ کرے اور اگر کافی وقت گذر گیا ہو تو پھر دوبارہ اذان دینا ضروری نہیں۔ (فتاویٰ رحیمیہ ص ۱۰۳، ج ۴ ہندیہ ص ۶۲، ج ۱)