+(00) 123-345-11

کیا سنت مؤکدہ اور سنت غیر مؤکدہ پڑھنے میں کوئی فرق ہے وضاحت فرما دیں؟

سنت موکدہ اور غیر موکدہ کی ادائیگی میں فرق ہے سنت موکدہ میں دو رکعت کے بعد قعدہ میں صرف تشہد پڑھنا ہے درودشریف نہیں پڑھ سکتے بلکہ تشہدکے بعد کھڑا ہونا ہے اگر درود شریف پڑھا تو سجدہ سہو لازم آئے گا جبکہ سنت غیر موکدہ میں مستحب یہ ہے کہ دو رکعت کے بعد تشہد اور درود شریف وغیرہ پڑھ کر پھر تیسری رکعت کے لئے کھڑا ہو اور تیسری رکعت کو سبحانک اللّٰھم سے شروع کرے۔

(ولا یصلی علی النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم فی القعدۃ الاولٰی فی الاربع قبل الظہر والجمعۃ وبعدھا) ولو صلی نا سیافعلیہ السھو ........ (ولایستفتح اذاقام الی الثالثۃ منھا) لا نھا لتا کدھا اشبھت الفریضۃ (وفی البواقی من ذوات الاربع یصلی علی النبی) صلی اللہ علیہ وسلم (ویستفتح ویتعوذ)۔ (الدرالمختار ۲/ ۱۶)"