+(00) 123-345-11

خطبہ جمعہ کا سننا کیا سب لوگوں پر واجب ہے؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس کا سننا صرف مسجد میں موجود لوگوں کے لیے ضروری ہے اس بات کی تقویت میں انہوں نے بتایا کہ خطبہ خواہ اس قدر بلند آواز میں پڑھا جائے کہ ہمسایہ میں گھریلو عورتیں بھی سن سکیں تب بھی عورتوں کے لیے ضروری نہیں کہ وہ سنیں یا توجہ دیں۔ مہربانی فرما کر ان سوالات کے متعلق فقہاء اور اکابرین کی عبارات کا حوالہ دیں چونکہ اس سے ہزاروں مسلمان متاثر ہو رہے ہیں۔

خطبہ جمعہ کا سننا اور اس دوران سکون سے رہنا ضروری ہے لیکن یہ ان کے لیے جن پر جمعہ فرض ہے اور وہ جمعہ کے لیے مسجد میں جائیں تو وہاں ان کے لیے خطبہ سننا ضروری ہے اور اس دوران کوئی اور امام کام جائز نہیں ہے۔ تاہم عورتوں پر چونکہ جمعہ نہیں ہے اس وجہ سے ان پر خطبہ کا سننا بھی ضروری نہیں ہے اس بات کو تقویت اس جزئیہ سے بھی ملتی ہے جو فتاویٰ ہندیۃ میں موجود ہے اس میں یہ لکھا ہے کہ اگر خطیب نے صرف عورتوں کی موجودگی میں جمعہ کا خطبہ دیا اور کوئی مرد موجود نہ تھا تو وہ خطبہ دینا جائز نہیں ہے۔ خطب وحدہ اوبخضرۃ النساء الصحیح انہ لا یجوز۔ ہندیۃ ۱/۱۴۶

آج کل جو ریڈیو پر خطبہ نشر ہوتا ہے اس کا سننا ضروری نہیں ہے اس لیے کہ خطبہ کا سننا جمعہ پڑھنے کے لیے مسجد آنے والوں پر ضروری ہے اور اس دوران ان کے لیے خاموشی ضروری ہے۔

(کذافی الہندیہ ۱/۱۵۷)"