+(00) 123-345-11

قضاء العمری پڑھنے کا کیا طریقہ ہے قرآن و سنت کی روشنی میں بتائیں؟

آپ کی جتنی نمازیں قضا ہوئی ہیں ان سب کو قضا کرنا ضروری ہے اسی کو قضاء عمری کہہ دیتے ہیں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ آپ حساب لگا لیں کہ آپ کی کتنی نمازیں چھوٹ چکی ہیں پھر ان کی قضا شروع کر دیں اور ہر نماز کو قضا کرتے وقت آپ یہ نیت کریں گے کہ (مثلاً) میں فجر کی وہ پہلی نماز قضا کرتا ہوں جو ابھی تک میرے ذمہ باقی ہے۔ اسی طرح ہر نئی نماز پہلی نماز بنتی رہے گی۔ آج کل جو مشہور ہے کہ مخصوص نماز بنیت قضاء عمری مخصوص وقت میں پڑھ لینے سے تمام عمر کی قضا نمازیں معاف ہوجاتی ہیں یہ شرعاً ثابت نہیں ہے لہٰذا اس طریقہ سے مخصوص نماز پڑھنے سے قضا نمازیں معاف نہیں ہوتیں۔ بلکہ ہر ایک نماز کو قضا کرنا ضروری ہے اور قضا صرف فرائض و واجبات کی ہے سنتوں کی قضا نہیں ہے۔

قال فی شرح التنویر فی اخر باب قضاء الفوائت کثرت الفوائت نوی اول ظہر علیہ او اخرہ۔ (ردالمختار ج ۱، ص ۶۵۹۰)"