+(00) 123-345-11

کیا قدیم مسجد سے جدید مسجد میں نمازِ جمعہ کی منتقلی درست تھی؟ اب دوبارہ جدید مسجد کے جمعہ کے ساتھ ساتھ قدیم مسجد میں بھی نماز جمعہ کا انعقاد شرعی لحاظ سے کیسا ہے؟ جبکہ گرد و نواح کا جم غفیر اس کا متقاضی بھی ہے؟

پرانی مسجد سے بوجہ لوگوں کے جم غفیر کے نئی مسجد میں جمعہ کی منتقلی شرعاً جائز ہے۔ پھر اگر ان دو مساجد میں فاصلہ زیادہ ہے تو پھر دونوں مساجد میں جمعہ جاری رکھ سکتے ہیں البتہ اگر فاصلہ زیادہ نہ ہو تو بہتر یہی ہے کہ نئی مسجد میں جمعہ پڑھایا جائے۔

واما من حیث جواز التعدد وعدمہ فالاولی ھو الاحتیاط لان الخلاف فیہ قوی اذا الجمعۃ جامعۃ للجماعات ولم تکن فی زمن السلف تصلی الا فی موضع واحد من المصر وکون الصحیح جواز التعدد للضرورۃ للفتوی لایمنع شرعیۃ الاحتیاط للتقوی۔ (کبیری شرح منیۃ المصلی ۵۱۴)"