+(00) 123-345-11

نماز استسقاء کا طریقہ کیا ہے کیا اس میں ہاتھ الٹے کر کے دعا کرتے ہیں یا کپڑوں کے اوپر جو کچھ پہنا ہوا ہو اس کو الٹا کرتے ہیں یہ دن کے کس حصہ میں پڑھنی چاہیے؟

نماز استسقاء کا طریقہ یہ ہے کہ امام بستی سے باہر کسی میدان میں تمام لوگوں کو جمع کرکے دو رکعت نماز پڑھائے اس میں جھراً (اونچی آواز سے) قرأت کرے۔ نماز کے بعد دو خطبے دے منبر پر نہ کھڑا ہو بلکہ زمین پر کھڑا ہو کر خطبے دے۔ اس کے بعد خوف خشوع و خضوع سے توبہ و استغفار اور دُعا کرے۔ اس کے بعد اپنی چادر کو پلٹائے‘ واضح رہے کہ یہ چادر صرف امام پلٹائے گا مقتدی نہیں پلٹائیں گے اور نہ ہی اس دوران ہاتھ اُلٹے کیے جائیں گے۔

قلّب رداء ہ ........ ولکن القوم لایقلبون اردیتھم ھکذا فی الکافی والمحیط والسراج الوھاج الخ۔ (ہندیہ ص ۱۵۴)"