+(00) 123-345-11

سورۂ المائدہ میں وضو کے متعلق آیات ہیں میرے خیال کے مطابق ان کی تعداد چھ یا آٹھ ہوگی مسح پائوں کا کرنا ہوتا ہے یا سر کا؟ علاوہ ازیں یہ کہ ہم پیر کیوں دھوتے ہیں؟

جس آیت کا آپ نے تذکرہ کیا ہے یہ سورۃ المائدہ کی آیت نمبر ۶ ہے۔

یاایھا الذین امنوا اذا قمتم الی الصلوٰۃ فاغسلوا جوھکم و ایدیکم الی المرافق وامسحوا برؤسکم وارجلکم الی الکعبین (المائدہ: ۶)

اس آیت شریفہ میں نماز کے لیے وضو کا حکم دیا ہے۔ (معارف القرآن ص ۶۴‘ ج ۳)

فرمایا کہ جب تم نماز کے لیے اُٹھو تو دھولو اپنے منہ اور ہاتھ کہنیوں تک اور مسح کرو اپنے سر کا اور دھوئو اپنے پائوں کو ٹخنوں تک۔ اس آیت شریفہ کی روشنی میں سر کا مسح کیا جائے گا کیونکہ یہاں اس آیت میں وضو کے فرائض کا تذکرہ ہے۔ البتہ اگر پائوں پر موزہ ہو تو اس صورت میں پائوں پر مسح کر سکتے ہیں لیکن یہ بات ملحوظ رہے کہ اس آیت شریفہ کی روشنی میں مسح کا تعلق سر کے ساتھ ہے نہ کہ پائوں کے ساتھ۔"