+(00) 123-345-11

کیا حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور امام مہدی علیہ الرضوان ایک ہی شخص ہے یا علیحدہ علیحدہ شخصیات ہیں ان کی آمد کے متعلق قرآن و حدیث کی رو سے بیان فرمائیں؟

صورت مسئولہ میں واضح ہو کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت مہدی یہ دونوں الگ الگ شخصیات ہیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ رب العزت نے آسمانوں پر زندہ اٹھا لیا تھا جن کا قرب قیامت نزول ہوگا اور حضرت مہدی قرب قیامت کو پیدا ہوں گے ان کے والد کا نام عبداللہ اور والدہ کا نام آمنہ ہوگا اور سادات خاندان میں تشریف لائیں گے ان کا تفصیلی تذکرہ مشکوٰۃ ص ۴۷۱، ۴۷۲، ۴۷۳ پر ملاحظہ فرمائیں۔"