+(00) 123-345-11

میرا ایک دانت مصنوعی ہے جس کو بار بار نکالنا بڑا مشکل بلکہ ناممکن ہے میری رہنمائی فرمائیں کہ کی مجھے ہر دفعہ وضو اور غسل کرنے کے لیے اس کو باہر نکال کر دھونا ضروری ہے؟

صورت مسئولہ میں وضو کے لیے مصنوعی دانت کو نکالنے کی ضرورت نہیں ہے البتہ اگر وہ اتر سکتے ہوں تو غسل میں ان کو اتارنا ضروری ہوگا۔

ولا یمنع ما علی ظفر صباغ ولا طعام بین أسنانہ أوفی سنہ المجوف بہ یفتین وقیل ان صلباً منع وھو الأصح، وقال الشامی: قولہ وھوا لأصح صرح بہ فی شرح المنیۃ وقال: لا متناع نفوذ الماء مع عدم الضرورۃ والحرج۔

(شامی ۱/۱۵۴، مبحث الغسل)"