+(00) 123-345-11

مسجد میں بچھی ہوئی قالین کو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے بچھی ہوئی حالت میں مشین سے صاف ہو سکتی ہے؟ عام حالت میں مسجد کے اندر ہی رکھے رکھے دھو کر چلے جاتے ہیں کیا اس طرح پاکی حاصل ہو جاتی ہے؟

قالین کی پاکی کے لیے تین مرتبہ پاک پانی ڈال کر دھونا اور ہر مرتبہ اس ڈالے ہوئے پانی کو نکالنا ضروری ہے۔ اب چاہے مشینی ذریعہ استعمال کیا جائے یا کوئی اور اگر مذکورہ بالا شرط کی رعایت رکھی جائے تو پاکی حاصل ہوگی ورنہ نہیں۔

(۱) عالمگیریہ ۱/۴۲

(۲) وغسل و مسح والجفاف مطھر

وتحت و قلب العین والحفر یذکر الخ(الدرالمختار ۱/۳۱۵)"