+(00) 123-345-11

یہ بتائیں کہ الیکٹرانکس چیزوں کو جیسے موبائل فون اور موبائل چارجر کو کس طرح پاک کیا جائے جب کہ ان چیزوں پر ناپاک چیز لگی ہوئی واضح نظر نہیں آرہی۔ نیز یہ کہ اگر کسی ناپاک چیز کو واشنگ مشین میں دھویا جائے تو باقی ناپاک کپڑوں اور مشین کو کیسے پاک کیا جائے؟

سوال میں ذکر کردہ جس چیز پر ناپاکی لگی ہے اس کو پاک کرنے کے لیے دھونا ضروری ہے، جس حصہ پر ناپاکی لگی ہے اس کو پانی سے دھو لیا جائے، اس کے محض خشک ہو جانے کی وجہ سے وہ چیز پاک نہیں ہوگی، کپڑے دھونے والے مشین میں اگر ایسی ناپاک چیز کو ڈال کر دھویا جائے تو جب وہ چیز اور کپڑے باہر نکال کر پانی میں اچھی طرح نتھار لیے جائیں اور مشین کو دھو لیا جائے تو سب کچھ پاک ہو جائے گا اور ان کے پاک ہونے کے بعد پھر کسی شک و شبہ اور تردد میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔ ویطھر محل غیر ھاای غیر المرئیہ بغلبہ ظن غاسل طھارۃ محلھا بلا عدد وبہ یفتٰی (شامی ص ۳۳۱، ج ۱ مطبوعہ ایچ ایم سعید)"