+(00) 123-345-11

میری بیوی نے بذریعہ آپریشن ایک لڑکے کو جنم دیا نفاس کا خون آٹھ روز کے بعد بند ہو گیا اس کے بعد پھر تین دن تک جاری ہو گیا اور پھر سات دن بعد رک گیا اب خون نہیں آرہا لہٰذا کیا اب وہ اپنی نمازیں ادا کر سکتی ہے یا پھر معمول کے مطابق چالیس دن تک انتظار کرے علاوہ ازیں اس دوران جو نمازیں رہ جائیں گی کیا ان کی قضا ادا کرنی ہوگی یا اس کی ضرورت نہیں؟

صورت مذکورہ میں اگر اب نفاس کا خون مکمل طور پر بند ہو گیا ہے تو نماز ادا کرنا ضروری ہے چالیس دن کے گزرنے کا انتظار کرنا درست نہیں کیونکہ نفاس کی کم از کم کوئی مدت مقرر نہیں ہے۔

ردالمحتار (۱/۲۱۹) (۱/۱۲۱، ۱۲۲)"