+(00) 123-345-11

بچہ کی پیدائش کے ۴۰ روز کے اندر عورت کو گھر سے باہر جانے کی اجازت ہے؟

عورت بچہ کی پیدائش کے ۴۰ دن کے اندر گھر سے باہر بوقت ضرورت شرعیہ نکل سکتی ہے۔ اور بغیر ضرورت شرعیہ کے تو بچہ کی پیدائش کے علاوہ بھی باہر نہیں نکل سکتی۔ عوام میں یہ غلط بات مشہور ہے کہ عورت بچہ کی پیدائش کے بعد ۴۰ دن تک گھر سے باہر بالکل نہیں نکل سکتا۔ نیز واضح رہے کہ ڈلیوری کے بعد جب نفاس کا خون آنا بند ہو جائے چاہے وہ ۴۰ دن سے پہلے ہی ہو جائے تو اس کے لیے غسل کرکے نماز پڑھنا لازمی ہے۔

یجب ان یعلم بان النفاس ھو الدم الذی یخرج عقیب الولادۃ ...... ولیس تعلیلہ غایۃ علی ظاہر روایۃ اصحابنا ..... واکثر مدۃ النفاس مقدر باربعین یوما عندنا۔ (الفتاویٰ التتارخانیہ ۱/۳۹۰)"