+(00) 123-345-11

۱۶ لاکھ روپیہ ہو اور ایک والدہ، ایک بیوی، چھ بیٹے اور تین بیٹیاں ہوں تو ہر ایک کے حصے میں کتنا کتنا آئے گا؟

صورت مسئولہ میں واضح ہو کر مرحوم کے کل مال و جائیداد کے ۳۶۰ حصے کیے جائیں گے جس میں سے ۴۵ حصے زوجہ کو ملیں گے اور ۶۰ حصے والدہ کو اور ہر ایک بیٹے کو ۳۴ حصے اور ہر ایک لڑکی ۱۷ حصے ملیں گے سہولت کے لیے اس کو اس انداز سے سمجھا جا سکتا ہے کہ کل مال کا 12.5 فیصد حصہ زوجہ کو اور 16.66 فیصد حصہ والدہ کو اور 9.44 حصہ ہر ایک بیٹے کو اور 4.72 فیصد حصہ ہر ایک بیٹی کو ملے گا بشرطیکہ کوئی اور شرعی وارث نہ ہو۔"