+(00) 123-345-11

کچھ عن پہلے ARY چینل پر اسلامی سکالر کے پروگرام میں جہاں ڈاکٹر اسرار احمد صاحب بھی تھے یہ کہا گیا کہ حضرت آدم پہلے انسان نہیں تھے اور انہوں نے قرآن کی رو سے اس چیز کو ثابت کرنے کی کوشش بھی کی مگر میرا دل نہیں مانتا چونکہ ہمیں معلوم ہے کہ ان سے غلطی ہوئی اور ان کو زمین پر اتار گیا وغیرہ آپ قرآن سے اس بات کی تفصیل بھیجیں؟

حضرت آدم علیہ السلام پہلے انسان تھے انہیں سے انسانیت کا آغاز ہوا ہے۔ قرآن حکیم کی سورہ ’’ص‘‘ کی آیت نمبر ۷۰ سے لے کر ۸۸ تک حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق اور فرشتوں کا سجدہ کرنا وغیرہ دیگر امور تفصیل سے مذکور ہیں۔ نیز قرآن حکیم کی دیگر آیات اور احادیث مبارکہ کی تصریحات سے یہ بات بالکل واضح ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام ہی پہلے انسان تھے جن کو خدا تعالیٰ نے خود تخلیق فرمایا تھا۔"