+(00) 123-345-11

کیا برائلر کا گوشت کھانا جائز ہے بعض لوگ ناجائز کہتے ہیں مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائیں؟

برائیلر (فارمی) مرغی کا کھانا حلال ہے اس لیے کہ یہ ذات کے اعتبار سے مرغی ہوتی ہے البتہ اس کی غذا میں نجس چیزیں شامل کرکے کھلائی جاتی ہیں مگر جو چیز ذات کے اعتبار سے نصاً حلال ہے وہ غذا کی وجہ سے حرام نہیں ہوتی خصوصاً جب تغیر اور بدبو اس کے گوشت میں واضح نہ ہو۔

فی العیون ۲۲۲: اخبرنی رجل عن الحسن فی الجدی یغذی بلبن خنزیر لان لحمہ لایتغیر وماغذی بہ یعسیر مستھلکا لایبقی لہ اثر۔ الدرالمختار علی ھامش ردالمحتار ۵/۲۴۰۔ وھکذا فی التبیین ۶/۱۰۔"