+(00) 123-345-11

میں نے حضرت علیؓ کا ایک قول سنا ہے کہ ’’جن پرندوں کے کان اندر ہوں وہ حلال اور جن پرندوں کے کان باہر ہوں وہ حرام‘‘ ہیں اگر مجھ سے غلطی ہو تو اللہ مجھے معاف کرے۔ البتہ یہ جو میں نے اوپر لکھا ہے یہ تو صرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کیا آپ یہ قول یا اس کی مکمل تفصیل بتا سکتے ہیں؟

حضرت علی رضی اللہ ہ کا یہ قول ہمارے علم میں نہیں ہے تاہم مسئلہ یہ ہے کہ وہ پرندے حرام ہیں جو پنجوں سے شکار کرتے ہیں اور وہ پرندے جو نجاست اور مردار کھاتے ہیں وہ بھی حرام ہیں۔ شکاری پرندے مثلاً باز وغیرہ اور مردار کھانے والے مثلاً گدھ اور ایک قسم کا کوا وغیرہ۔

(ولا یحل ذوناب یصید بنانہ) فخرج نحو البعیر (او مخلب یصید غحلبہ) ای ظفرہ فخرج نحوالحمامۃ (من سبع اوطیر) (الدرالمختار ۳۰۴/۶)"