+(00) 123-345-11

میں آکسفورڈ ایم ایس امریکہ میں رہائش پذیر ہوں، یہاں حلال گوشت نہیں ملتا، میں چاہتا ہوں کہ اپنے گھر والوں کے لیے ایک گائے ذبح کرا لوں میں نے امریکہ کی قربان گاہ سے ایک بوچر سے رابطہ کیا ہے یہاں کے قانون کے مطابق ذبح کرنے کے لیے سند یافتہ بوچر ہونا چاہیے، مگر یہ آدمی مسلمان نہیں اس کا باقی طریقہ تو درست ہے مگر چھری پھیرتے وقت یہ بسم اللہ اللہ اکبر نہیں پڑھتا اگر میرے جیسا آدمی قریب کھڑے ہو کر بسم اللہ اللہ اکبر پکار دے تو کیا یہ مذبوحہ درست اور حلال ہو جائے گا؟

ذبح کی شرائط میں سے یہ ہے کہ ذبح کرنے والا مسلمان ہو یا اہل کتاب میں سے ہو اور ذبح کرتے وقت اللہ کا نام خود لے اگر ذبح کرنے والا کوئی اور ہو اور اللہ کا نام لینے والا کوئی اور تو ذبح حلال نہیں ہوگا۔

ومن شرائط التسمیۃ ان تکون التسمیۃ من الذابح حتی لوسمّٰی غیرہ والذابح ساکت وھوذ اکر غیرنا س لایحل۔ (عالمگیری ص ۳۵۴، ج ۵)"