+(00) 123-345-11

میں قطر دوہا میں رہتی ہوں الحمدللہ حافظ قرآن ہوں مجھ کو میری بہن نے بتایا ہے کی کینیڈا میں ایک مفتی ہیں انہوں نے جھینگا مچھلی کو حرام قرار دیا ہے براہ کرم اس کے بارے میں لکھئے کہ اصلی صورت حال کیا ہے چونکہ ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت سی ایسی اشیاء ہیں جو اپنے لیے پسند نہیں کیں مگر دوسروں کے لیے ان کو حرام قرار نہیں دیا مہربانی فرما کر صحیح صورتحال سے آگاہ فرمائیں؟

جھینگا مچھلی ہے اور مچھلی کی تمام قسمیں حلال ہیں۔ لہٰذا جھینگا کھایا جا سکتا ہے۔ اما الذی یعیش فی البحر فجمیع مافی البحر من الحیوان یحرم اکلہ الا السمک خاصۃ فانہ یحل اکلہ۔ (ھندیۃ ۵/ ۲۸۹)۔"