+(00) 123-345-11

(۱) کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے کے بارے میں کیا حکم ہے۔

(۲) کیا کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے کے بعد کسی کپڑے سے صاف یا خشک نہیں کرنے چاہئیں کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کپڑے سے صاف نہ کریں اور پانی کے جتنے قطرے گریں گے اتنے گناہ معاف ہوں گے۔

کھانا کھانے سے پہلے اور بعد دونوں مواقع پر ہاتھ دھونا سنت ہے اور واضح رہے کہ کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے کے بعد خشک نہیں کرنے چاہئیں تاکہ کھانا کھانے کے وقت دھونے کا اثر باقی رہے باقی جو آپ نے علت ذکر کی ہے یہ علت وضو کے پانی کے متعلق ہے نہ کہ کھانا کھانے کے وقت ہاتھ دھونے کے متعلق۔

والسنۃ غسل الایدی قبل الطعام وبعد۔ الخ

ولایمسح یدہ قبل الطعام بالمندیل لیکون اثر الغسل باقیا وقت الاکل ویمسحہ بعدہٗ لیزول أثر الطعام بالکلیۃ۔ (عالمگیری ص ۳۳۷‘ ج ۵)"