+(00) 123-345-11

کسی پر لعنت کرنے کا کیا حکم ہے؟ کیا جو اسلام کے خلاف کام کرے اس پر لعنت کی جا سکتی ہے؟

کسی مسلمان کے بارے میں لعنت کے الفاظ بولنا درست نہیں، لیکن اگر کوئی فرد یا جماعت کسی ایسے عقیدہ یا مسلک کو اختیار کرتے ہیں جو صراحۃ قرآن و سنت سے متصادم ہے یا ایسے عمل کو اختیار کرتے ہیں کہ جس پر قرآن و سنت میں لعنت یا شدید وعید مذکور ہے تو ایسی صورت میں تعین کے بغیر اس طرح لعنت کا لفظ بولنے کی گنجائش ہے مثلاً جھوٹے لوگوں پر اللہ کی لعنت، قرآن کریم کا انکار کرنے والے لوگوں پر اللہ کی لعنت۔

حدیث مبارکہ میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

لیس المؤمن بالطعان ولا باللعان ولا الفاحش والبذی الخ۔ (الحدیث)

ترجمہ: حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مؤمن، طعنہ دینے والا لعنت کرنے والے، فحش گو او بد زبان نہیں ہوتا۔"