+(00) 123-345-11

میں بڑے بال رکھنا چاہتا ہوں لیکن میں نے سنا ہے کہ بال چار اطراف سے برابر ہونے چاہئیں نہیں تو کافروں سے مشابہت ہو جائے گی۔ برائے مہربانی بال رکھنے کا شرعی طریقہ بیان فرمائیں؟

بال رکھنے کی جائز صورتیں تین ہیں۔

(1) پٹے رکھنا۔ (2) حلق کروانا۔ (3) پورے سر کے بال برابر کاٹنا اور صورت مذکورہ میں آپ کا اس طرح بال رکھنا یہ درست نہیں ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے کہ سر کے بعض حصہ کے بال منڈائے اور بعض کو چھوڑ دے یا بعض بالوں کو زیادہ تراشنا اور بعض کو کم تراشنا۔

ان النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم نھٰی عن القزع وھو ان یحلق رأس الصبی ویترک لہ ذؤابۃ۔ (الحدیث)"