+(00) 123-345-11

میں لاہور کا رہنے والا ہوں، اس وقت تھائی لینڈ میں مصروف کار ہوں۔ میرے دو سوال ہیں:

(۱) مجھے نوزائیدہ بچے کے کان میں اذان دینے کی ترکیب معلوم کرنا ہے، کس کس کان میں کیا کیا کہنا ہوگا؟ (۲) ہم نوزائیدہ بچے کے بال مونڈ دیتے ہیں کیا یہ اسلامی شریعت میں درست ہے؟

(۱) نوزائیدہ بچے کے کان میں اذان کہنا مسنون ہے اس کا طریقہ یہ ہے کہ دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہی جائے۔ (قولہ لایسن لغیرھا) أی من الصلوات والا فیندب للمولود۔ (فتاویٰ شامی ص ۳۸۵، ج ۱)

(۲) نوزائیدہ بچے کے ساتویں دن بال کاٹنا مستحب ہے۔

وحلق شعرہ مباحۃ لاسنۃ ولا واجبۃ کذافی الوجیز۔ (عالمگیری ص ۳۶۲، ج ۵)"