+(00) 123-345-11

شب برأت میں عبادت کرنا اور دن کو روزہ رکھنا اس کا ثواب اتنا ہے جتنے بنی کلاب کے قبیلہ کی بکریوں کے جسم پر بال ہیں اس حدیث کا کتاب سے حوالہ دیں کیا یہ حدیث اسی طرح ہے؟

صورت مسئولہ میں حدیث مذکور اس طرح سے نہیں ہے بلکہ اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس رات قبیلہ کلب کی بکریوں کے بالوں کے برابر لوگوں کی مغفرت کرتا ہے۔

عن عائشہؓ قالت فقدت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ذات لیلۃ فخرجت اطلبہ فاذا ھو بالبقیع رافعاً رأسہ الی السمآء فقال یاعائشۃ اکنت تخافین ان یحیف اللہ علیک ورسولہ قلت ومالی من ذالک ولکنی ظننت انک اٰتیت بعض فسألک فقال ان اللہ عزوجل ینزل لیلۃ النصف من شعبان الی اسماء الدنیا فیغفر لاکثر من عدد شعر غنم کلب رواہ ابن ابی شیبۃ والترمذی وابن ماجہ والبیہقی۔ (بحوالہ ماثبت بالسنۃ ص ۳۵۵)"