+(00) 123-345-11

کیا مرنے کے بعد اپنے اعضاء کو بیچنے کے بجائے اگر خیرات کیا جائے تو کیا یہ بھی ناجائز ہے؟ بعض لوگ اپنی آنکھیں مرنے کے بعد خیرات کر دیتے ہیں کیا یہ درست ہے؟

اپنی آنکھیں یا جسم کا کوئی اور عضو فروخت کرنا یا خیرات کرنا چاہے زندگی میں ہو یا مرنے کے بعد ہو دونوں صورتوں میں ناجائز ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کسی مرے ہوئے شخص کی ہڈی توڑنا۔ ایسا ہی ہے جیسے زندہ کی ہڈی توڑنا۔ ایک دوسری جگہ ارشاد فرمایا کہ کسی مومن کو مرنے کے بعد تکلیف دینا ایسا ہی ہے جیسے زندگی میں اس کو تکلیف دی جائے۔

کسر عظم المیت ککسرہ حیا۔ (سنن ابی داؤد) اذی المومن فی موتہ کاذائہ فی حیاتہ (مصنف ابن شیبہ)"