+(00) 123-345-11

ایک شخص نے اپنے بازو پر نام کندہ کرایا ہے جو اب مٹ نہیں سکتا اب وہ کیا کرے؟

جسم کے کسی بھی حصہ پر نام وغیرہ کندہ کروانے کے متعلق احادیث میں ممانعت آئی ہے ۔

لقولہ ﷺ لعن اﷲ الواصلۃ والمستوصلۃ والواشمۃ و المستوشمۃ والواشرۃ والمستو شرۃ والنامصۃ والمتنمصۃ الخ (شامی ۵/۲۶۴)

لہٰذا لاعلمی اور جہالت کی وجہ سے جو نام کندہ کروایا ہے اس پر توبہ و استغفار کریں اور اگر ممکن ہو سکے تو کسی ڈاکٹر سے رجوع کرکے اس کا چھوٹا سا آپریشن کروا کر اس کو مٹادیں۔"