+(00) 123-345-11

برائے مہربانی مجھے ٹخنے کھلے رکھنے کے بارے میں شریعت کی تعلیمات سے آگاہ کریں اور اگر جرابیں پہنیں تو کیا ٹخنیں چھپائے جا سکتے ہیں؟

مردوں کے لیے ٹخنوں کا ڈھانپنا شرعاً ناجائز ہے احادیث مبارکہ میں اس پر بہت سخت وعید آئی ہے۔

مااسفل من العکبین من الازار فی النار راوہ البخاری۔

( مشکوٰۃ ص ۳۷۳ ، کتاب الزواجر ۱/۱۳۲ )

(یعنی) ٹخنوں کا جو حصہ ازار (پائجامہ یا دھوتی) کے نیچے ہوگا وہ جہنم کی آگ میں جلے گا۔

لہٰذا شلوار‘ تہبند اور قمیض یا جبہ وغیرہ ٹخنوں سے اوپر ہونا چاہیے جرابوں سے ٹخنوں کو ڈھانپنا شرعاً جائز ہے یہ اس وعید کے تحت نہیں آتا اس لیے کہ شرعاً ’’اسبال ازار‘‘ ممنوع ہے اور اسبال کپڑے کو اوپر سے نیچے لٹکانے کو کہتے ہیں اور ٹخنوں سے نیچے لٹکانا یہ متکبرین کا شعار ہے۔"